واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج زور پکڑنے لگاہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا ویکسین، اور دیگر متعلقہ پابندیوں کے خلاف احتجاج میں ٹرک ڈرائیوروں کے ایک گروپ نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی سڑک جام کر دیا ہے۔ٹرک ڈرائیوروں نے اسے پیپلز کانوائے کا نام دیا ہے۔یاد رہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج سب سے پہلے کینیڈا میں شروع ہوا تھا،جس کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ اس کے بعد فرانس، بلجیم، نیدرلینڈز میں بھی مظاہرے ہوئے تھے۔