گوجر خان‘لندن (صباح نیوز )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اہلیان گوجرخان سے اپنی بھر پورعقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء ،غازیوں کی دھرتی پوٹھوہار کے دل گوجرخان کے مکینوں کیساتھ محبتوں کا رشتہ نیا نہیں،دلوں اور روحوں کا ملاپ ،یہ رشتہ وتعلق ہمیشہ قائم رہیگا۔صباح نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے سربراہ لندن میں اپنی رہائشگاہ پرملاقات کے لیے آئے سابق چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج راجہ محمد شاہد صراف سے محو گفتگو تھے ۔انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صرف گوجرخان ہی نہیں بلکہ نااہلوں نے پورے ملک کومحرومیوں اور اندھیروں کی طرف دھکیل کررکھ دیا ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب ایک بار پھرعوام کا اپنا راج قائم ہوگااورعوامی ترقی وبلندیوں کا سفر تکمیل پاجائیگا ۔ لیگی سربراہ نے کہاکہ ہمارے کارکن ملکی بقاء و سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پارٹی کے لیے مشکل وقت میں قربانیاں دینے اورثابت قدم رہنے والے کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انہیںپارٹی میں انکاجائز مقام دیا جائیگا ۔
The post وہ وقت دور نہیں جب پھرسے عوام کا اپنا راج قائم ہوگا‘نواز شریف appeared first on Daily Jasarat News.