خیرپور(پ ر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کرانا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے جس سے کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے شہر کے مختلف چوراہوں اور مقامات پر کورونا ویکسین کیمپ لگائے ہیں،کیمپوں میں ویکسینیٹرز اور عملہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا ویکسی نیشن کرائیں۔ ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر زاہدہ سومرو، ڈاکٹر پریل جوکھیونے گھر گھر کورونا ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر میر اقبال ٹالپور، ڈاکٹر عبدالحق میتلو، ڈاکٹر شاہد حسین خاصخیلی، ڈاکٹر امتیاز علی وسان، ڈاکٹر عبدالحمید شیخ، راجیش جئپال، ڈاکٹر صفی اللہ مہیسر، یاسر عرفات، فہیم ملاح سمیت دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین گھر گھر مہم آج سے شروع اور14 فروری تک جاری رہے گی جس میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔