فیصل آباد میں 5 رکنی گروہ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور عربیوں کو عربی بینک کے نمائندہ بن کر لوٹنے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے فیصل آباد نے انوکھے چوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ ملزمان نے گاوں میں پورا نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔
عربی زبان پر مکمل عبور حاصل کے ملزمان بینکوں کے نمائندہ بن کر سعودی اور پاکستانی شہریوں سے انکے اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد بینک اکاونٹ کا صفایا کرتے تھے ایف آئی اے نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔