سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین پر بڑھتے تشدد کے خلاف پھٹ پڑیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک ویڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں شوہر بیوی پر ماں کے سامنے ہاتھ اٹھاتا ہے جس پر ماں کچھ نہیں بولتی۔
سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ڈرامے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکاروں کو بھی برا بھلا کہا، اس موقع پر ثمینہ پیرزادہ نے بھی ٹوئٹر پر ڈراموں میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ڈراموں میں خواتین کے خلاف تشدد دکھانے کا الزام صرف اداکاروں پر ہی نہیں بلکہ ڈرامہ بنانے میں شامل ہر فرد پر ہے، ہمیں اس تصور کو روکنا ہوگا کہ اگر سین میں خاتون کو تھپڑ مارا جائے تو ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوگا۔
I retweeted Hassan Hussain’s tweet about a scene from a play. it’s not just the actors to be blamed for showing violence against women in plays but the entire set up starting from the top. We have to stop this notion that slapping women in a scene will get ratings. Content will.
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 16, 2022
اداکارہ نے آخر میں یہ بھی کہا کہ تشدد سے نہیں بلکہ ڈرامے کے مواد سے ریٹنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں خواتین پر تشدد کو معمول بنانا بند کریں، تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں۔