خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں ہزاروں شہریوں نے دارالحکومت خرطوم میں مہنگائی میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین خرطوم میں صدارتی محل کے قریب جمع ہوئے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے پر سخت احتجاج کیا۔ گزشتہ ہفتے مقامی کرنسی کی قدر میں کمی ہونے کے باعث ڈالر 610 سوڈانی پاؤنڈ ہوگیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اور بنیادی ضروریات کے اخراجات اب عام شہریوں کے لیے قابل برداشت نہیں ہیں۔