ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگی ترین کا پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے اہم پیش رفت کا عندیہ

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیرترین نے ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے اہم پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔ 

جہانگیر ترین گروپ کی جانب سےحکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراو اور توڑ پھوڑ پر تشویش کا اظہار اور سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کی مذمت کی گئی۔

اجلاس کے شرکا سے جہانگیر ترین نے ٹیلیفونک خطاب کے دوران گروپ کے اراکین کو متحد رہنے کا پیغام دیا اور سیاسی صورت حال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ترین گروپ سے چند اہم حکومتی شخصیات کے رابطے زیر بحث رہے تاہم ان شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں