ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم پوری قوم کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں، مریم صفدر

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی نائب صد ر مریم نواز صفدر نے کہا ہے کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔

آپ نے پورے پاکستان کو غربت،مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر بقول آپ کے14ارکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں تو اسکامطلب یہ ہےکہ 342 کے ایوان میں165ارکان آکے ساتھ رہ گئے ہیں۔

گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو۔اب اقتدار سے چپکتے رہنے کا فائدہ؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں