ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے 13 منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے 13 منحرف ارکان کے شوکاز نوٹس پر دستخط کر دیے۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کرنے کے ساتھ ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔

شوکاز نوٹس کے مطابق 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں