عالمی خلائی اسٹیشن پر گزشتہ شب پہنچنے والے تین روسی خلابازوں نے نیلے اور زرد رنگ کے فلائٹ سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔
بعض خبروں میں روسی خلابازوں کے یونیفارم کے غیر معمولی رنگ کو یوکرینی پرچم کے ساتھ مماثلت دی جارہی ہے اور اسے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی تصور کیا جارہا ہے تاہم، روسی خلائی ایجنسی نے مغربی میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ محض ایک زرد رنگ کا خلائی لباس ہے۔
باور رہے کہ عام طور پر خلا بازعالمی خلائی اسٹیشن پر روایتی نیلے رنگ کا فلائٹ سوٹ پہنتے ہیں۔