ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کرپٹ ترین حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں،شہباز شریف

اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے آٹا، چینی، ادویات اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، ساڑھے 3سال میں22برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کر اخلاق اور اصولوں کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے،جتنی بڑی بڑی باتیں کیں،اتنے ہی کم ظرف طرز عمل کا مظاہرہ کیا، بدترین مہنگائی، بے روزگاری اورہر محاذ پر ناکامیوں کے ریکارڈ عوام بھول سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں