ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکس پائیک کی نگرانی میں انڈر 15 فٹبال ٹرائلز کا آغاز

کراچی : کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل فٹبال کوچ الیکس پائیک انڈر15کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب کوچ الیکس پائیک کی نگرانی میں کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا اسٹیڈیم کا دورہ، ٹرائلز کا جائزہ لیا۔ پہلے دن ٹرائلز میں 176 بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جنوبی جمیل ہوت اور انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی اورنگزیب، اسپورٹس کوآرڈینیٹر کمشنر کراچی غلام محمد خان بھی موجود تھے۔کمشنر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی فٹبال کا گڑھ ہے، وسائل کی کمی ہے۔ 5 فروری کو سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب اور کراچی فٹبال کلب کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ آج خواب پورا ہونے لگا ہے اور معاہدہ عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ٹرائلز کا مرحلہ اگلے 4 روز تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد دو فائنل میچ ہونگے۔ 8 کوچز کا بھی انتخاب ہوگیا ہے، جس میں سے دو بہترین کوچ ایک مہینے کے لئے برطانیہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن ہے سب بچوں کو موقع ملے گا ، رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ،جو رہ گئے ہیں وہ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ٹرائلز میں کھلاڑیوں کیلئے پانی، ریفریشمنٹ سمیت ابتدائی طبی امداد کے انتظامات کئے گئے اور ایمبولینس کی موجودگی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ ٹرائلز میں 25 بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جن میں سے دو بچے دو سالہ تربیت کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں دو کوچز اور دو بچے برطانیہ جائیں گے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں