تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں 2مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 95 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مقامی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں میں زیادہ تر کو فریکچر اور زخم آئے ہیں،جب کہ کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ واقعہ تیونس کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا ۔ حکام کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔