ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسری یوم پاکستان انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ آج ہوگی

کراچی :سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر دوسری انٹر کلب آرچری چیمپین شپ آج منعقد ہوگی ۔ اس سلسلے میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے دوسری انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کا انعقاد نیا ناظم آباد فٹبال گراونڈ میں آج کیا جا رہا ہے،

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے ۔ ایونٹ میں کراچی کے تیر اندازوں کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی، فضائیہ اور آرمی کے تیر انداز بھی شرکت کر رہے ہیں ۔

ایونٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن نیا ناظم آباد کے سی ای او صمد حبیب ، سید محمد طلحہ اور محمد آصف کی بھی مشکور ہے جس کی ذاتی دل چسپی کی بدولت اس میگا ایونٹ کی تیاریاں ممکن ہو سکیں ،

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی اختتامی تقریب شام 4بجے منعقد ہوگی جس میں اولمپئن ناصر علی مہمان خصوصی ہونگے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں