چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرک گولڈ مارک برسٹو نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی کے ریکوڈیک کا دورہ کیا۔ اور علاقے کے عمایدین اور لوگوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔مارک برسٹو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کے آغاز سے بلوچستان اور اسکے عوام کو روزگار کے مواقع اور خطے میں معاشی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی ۔بیرک گولڈ بلوچستان اور بالخصوص ضلع چاغی کی ترقی کی خواہاں ہے خطے کے لوگوں کو ساتھ لیکر منصوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
مارک برسٹو نے کہا کہ کل کا دن ہمارے لیے اور خصوصاً بلوچستان اور نوکنڈی کے لوگوں کے لیے خوشی کا دن تھا جب ریکوڈک منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوا بیرک گولڈ اس خطے میں لوگوں کے معیار زندگی بلند کرنے ، روزگار کے مواقع ،کاروباری حلقوں کو منصوبے کے ساتھ جوڑنے اور ترقی دلانے میں کردار ادا کرئے گا انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں علاقے کے لثکو ساتھ لیکر ترقی دلانے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔