ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین اور کمبوڈیا کی روس کو جنگ ختم کرنے اور فوجیں واپس بلانے کی اپیل

جاپان سے لیکر  کمبوڈیا تک روس  سے یوکیرین میں جنگ کو بند کرنے اور اپنی فوجیں واپس بلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پین کا دورہ کرنے والے جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

یہاں اپنی تقریر میں، کشیدا نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا سامنا کرتے ہوئے، جاپان اور کمبوڈیا "بین الاقوامی نظام کی بنیادوں کے تحفظ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے”۔

یہاں اپنی تقریر میں، کشیدا نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا سامنا کرتے ہوئے، جاپان اور کمبوڈیا "بین الاقوامی نظام کی بنیادوں کے تحفظ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے”۔

ہن سین نے 1970-1991 میں ان کے ملک کی خانہ جنگی کی یاد دہانی کراتے ہوئے  کہا کہ جنگ سے جنگ ختم نہیں ہوتی  اور پرامن حل ہی واحد راستہ ہے۔

ملاقات کے بعد جاری کیے جانے والے   ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے روس پر زور دیا کہ وہ 24 فروری کو یوکرین کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ کو روکے اور اس ملک سے اپنے فوجی دستوں کو واپس بلا لے۔

بیان میں دونوں رہنماؤں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ممالک ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے پر متفق ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں