لاہور(نمائندہ خصوصی)روزانہ 600طلبہ خصوصی دعوت پر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین لاہور ٹیسٹ میچ دیکھیں گے۔پی سی بی نے 600 طلبہ کو روزانہ لاہور ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے ، پی سی بی نے اسٹیڈیم آنے والے دیگر تماشائیوں کیلیے بھی شٹل سروس، پنکھے اور فلٹر شدہ پانی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔