ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کیخلاف معاشی جرائم پر وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دینگے، شہباز‘ بلاول

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں، عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں، اپوزیشن جماعتیں عوام کیخلاف عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں