نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکار کردیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم طالبات کی حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی جلد سماعت سے انکار کردیا۔ مسلمان طالبہ کی جانب سے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 28 مارچ کو امتحانات شروع ہونے والے ہیں اس لئے کیس کی جلد سماعت کی جائے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبہ کے وکیل کو نہ صرف بات کرنے روک دیا بلکہ جانبدارانہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کوسنسنی خیز نہ بنائیں۔امتحانات کا حجاب پرپابندی سے کوئی تعلق نہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد ہے۔ کرناٹک کی ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔باحجاب مسلمان طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دینے کیخلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا جاررہا ہے۔
