ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: مزید 3 ڈرون طیارے ترک بحریہ کے حوالے کر دئیے گئے

ترکی نے مزید 3 ڈرون طیارے ترک بحریہ ہیڈ کوارٹر کے حوالے کر دئیے ہیں۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرکش ایوی ایشن اینڈ اسپیس کمپنی TUSAS کے تیار کردہ مقامی ANKA-S اور AKSUNGUR ڈرون طیاروں میں ایک نئی کھیپ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” 2 عدد ANKA-S اور 1 عدد AKSUNGUR ڈرون طیارے نے ترک بحریہ کے ہینگر میں اپنی جگہ سنبھال لی ہے۔ اللہ کرے یہ ڈرون طیارے ہماری بحریہ کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنیں”۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج کی طلب پر TUSAS کے ڈیزائن کردہ اور تیار کردہ مقامی ڈرون طیارے ایک تواتر کے ساتھ ہنگر میں شامل کئے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں