ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی افغانستان سے اپیل: ہر عمر کی بچیوں کو حصولِ تعلیم کی اجازت دی جائے

ترکی نے افغانستان میں مڈل اسکول کی طالبات پر تعلیمی پابندیاں ختم کر کے ہر عمر کی بچیوں کو تعلیم کی اجازت دئیے جانے کی اپیل کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں، افغانستان میں کل شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں بھی، مڈل اسکول کی طالبات پر تعلیمی پابندیاں برقرار رکھے جانے پر سخت افسوس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "نئے تعلیمی سال میں لڑکیوں سمیت تمام طالبعلموں کا تعلیم حاصل کر سکنا خود افغان عوام کی اکثریت کی خواہش ہے۔ ہم افغان عبوری حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ افغان عوام کے مفاد کے لئے جامع شکل میں اور فوری طور پر ہر عمر کی لڑکیوں کو حصولِ تعلیم کی اجازت دی جائے۔ ہم ان مشکل حالات میں افغان عوام کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں