ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے جوہری ہتھیاراستعمال کرنے پرامریکا کاجوابی کارروائی کا عندیہ

 واشنگٹن:امریکی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے امریکا روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی کارروائی کی  تیاریاں کررہا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیروں کی ٹیم جس کا نام ٹائیگرٹیم ہے روس کی جانب سے ممکنہ طورپرجوہری ،کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بعد جوابی حملے کی تیاری کررہی ہے۔

رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ٹائیگرٹیم نے روس کے متوقع جوہری حملوں کے بعد مختلف جوابی کارروائیوں کی اورردعمل کی مشقیں بھی کیں۔ ٹائیگرٹیم اس سلسلے میں متعدد خفیہ میٹنگز بھی کرچکی ہے۔ وائٹ ہاس کی ٹائیگرٹیم گزشتہ سال اکتوبرمیں بنائی گئی تھی۔

The post روس کے جوہری ہتھیاراستعمال کرنے پرامریکا کاجوابی کارروائی کا عندیہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں