ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

30 نیٹو اتحادی ممالک کے سربرہان کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان ترکی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یوکرین پر روسی حملوں کے بعد کی صورتحال کے ایجنڈے سے منعقدہ اجلاس کی کاروائی سے قبل فیملی فوٹو اتاری گئی۔

اجلاس کے افتتاحی خطاب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں نیٹو اتحادی یوکرین کے ساتھ تعاون کے موضوع پر بات چیت کریں گے اور موجودہ حالات میں اور مستقبل میں نیٹو کے دفاع کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر غور کیا جائے گا۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "موجودہ حالات میں ہم خشکی سے سمندر سے اور فضاء سے ضرورت سے بڑھ کر کر رہے ہیں۔ یہ سب اقدامات یورپ کے نئے سلامتی حقائق کو ردعمل پیش کرنے کے لئے ضروری ہیں”۔

اجلاس میں مشرقی یورپ میں نیٹو کی طویل المدت حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں شامل سربراہان مملکت کل شام سے دو طرفہ مذاکراتی سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور توقع ہے کہ اجلاس کے بعد بھی بعض سربراہان دو طرفہ مذاکرات جاری رکھی گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا دو طرفہ مذاکراتی ایجنڈہ بھی نہایت مصروف ہے۔ انہوں نے دو طرفہ ملاقاتوں کا آغاز فرانس کے صدر امانوئیل ماکروں سے کیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں