ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی آرٹی ٹو چینل آسکر ایوارڈ تقریب کو براہ راست نشر کرے گا

94 ویں آسکر ایوارڈ تقریب  کو  ٹی آرٹی ٹو براہ  راست نشر کرے گا۔

امریکی  سینماآرٹ اینڈ  سائنس اکیڈمی   کی  طرف سے   عطا کیے جانے والے ایوارڈ تقریب کا اہتمام امسال 94 ویں بار کیا جا رہا  ہے۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب کو ٹی آر ٹی 2 شائقین کے لیے براہ راست پیش کرے گا۔

فلمی دنیا  کی باوقار تنظیموں میں سے ایک کے طور پر جانے جانے والے آسکر ایوارڈز کو 23 کیٹیگریز میں دیا جائے گا۔

فلم "Dune” کی 10، "Belfast” اور "West Side Story” کی 7 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔

27 مارچ کو خصوصی نشریات "ٹوورڈز دی آسکر” کے ساتھ شروع ہونے والی یہ نشریات ایوارڈ کی تقریب کے ساتھ جاری رہے گی۔

یہ تقریب ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات تین بجے  ناظرین کے لیے براہ راست نشر کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں