ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر تنازع کا حتمی حل جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لئے ناگزیرہے، اوآئی سی وزرائے خارجہ

اسلام آباد: جموں وکشمیرکے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کو غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سنگین جرائم پرجوابدہ بنایاجائے۔

رابطہ گروپ کااجلاس اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اوآئی سی رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اوربھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لئے ان کی جائزجدوجہدکی حمایت کااعادہ کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے قراردیاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیرکے تنازع کا حتمی حل عالمی ادارے کی زیرنگرانی استصواب رائے جنوبی ایشیا میں پائیدارامن واستحکام کے لئے ناگزیرہے۔

رابطہ گروپ نے بھارت پرزوردیاکہ مقبوضہ علاقہ میں پانچ اگست دوہزارانیس کو یا اس کے بعد کئے گئے تمام غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات واپس لے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں