ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیریبین ملک جمیکا میں برطانوی شہزادے کی آمد پر احتجاج

کنگسٹن: کیریبین ملک جمیکا میں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد سے قبل شہری احتجاج کررہے ہیں

کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جمیکا میں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پر شہری سراپا احتجاج ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کی آمد سے قبل جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں برطانوی شاہی خاندان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاج کا اہتمام جمیکا کی وکالت کرنے والے غیر جانبدار افراد اور تنظیموں کی جانب سے مل کر کیا گیا۔ مظاہرین نے شاہی خاندان سے غلامی کی تلافی کرنے اور مظالم کا شکار ہونے والے لوگوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں