ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سے 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کے لیے آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کی وائٹ بال اسکواڈ کے 14ارکان چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ایرون فنچ کے علاوہ سین ایبٹ، جیسن بہرن ڈورف، نیتھن ایلس، بین مکڈرموٹ، بین ڈوارشوئس، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں جو لاہور ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں