ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے این ایف کی کارروائی؛ برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد

FILE

راولپنڈی: اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ ٹاون راولپنڈی میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کوریئر کمپنی کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ 950 گرام ہیروئن 13 عدد لکڑی کے باسکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

پارسل شیخوپورہ کے رہائشی وقار یونس کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پارسل برطانیہ میں مقیم شبیر حسین نامی شخص کو موصول ہونا تھا۔

منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں