ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،4 جوان شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش، فائرنگ کے تبادلے میں 4 پاکستانی سیکورٹی جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات شمالی
وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی سیکورٹی جوان جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ موثر جوابی کاروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار وجاہت عالم، سپاہی مقبول حیات، سپاہی ساجد عنایت اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں