ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس یوکرین پر حملے کے بعد چین پر ایک بوجھ بن چکا ہے، پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  نے کہا ہے کہ  یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد ماسکو بیجنگ کے لیے ایک بوجھ بن چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پینٹاگون میں دفاعی پالیسی کے نائب  سیکریٹری کولن کاہل نے میڈیا سے گفتگو  کرتے  ہوے  کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جو یوکرین میں کیا ہے، اس کے بعد وہ چین کے لیے کسی اسٹریٹیجک بوجھ سے کم نہیں۔

روس اور چین نے پچھلے مہینے ہی مغربی ممالک کے خلاف مزید تعاون کا عہد کرتے ہوئے یوکرین اور تائیوان کے معاملے پر ’لامحدود‘ شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس عسکری، معاشی اور جغرافیائی طور پر کمزور ہو کر پہلے سے بھی زیادہ الگ تھلگ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا  اب اس بات کا امکان بھی زیادہ ہے کہ روس یوکرین میں غیر گائیڈڈ بموں اور توپ خانے کے استعمال میں اضافہ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس درست طور پر ہدف بنانے والے گائیڈڈ میزائل ختم ہو رہے ہیں۔

The post روس یوکرین پر حملے کے بعد چین پر ایک بوجھ بن چکا ہے، پینٹاگون appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں