ماسکو: یوکرینی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔
ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کے فوجیوں کو کہا جا رہا ہے کہ جنگ 9 مئی تک ختم ہو جانی چاہیے۔
واضع رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ کا آغاز گزشتہ ماہ 24 فروری کو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہر سال 9 مئی کو روس بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، روس اس دن اپنی عظیم حب الوطنی کی جنگ (1941-1945) کے خاتمے کا جشن مناتا ہے۔
The post روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، رپورٹ appeared first on Daily Jasarat News.