ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئٹزر لینڈ : 7منزلہ عمارت سے گر کر 4افراد ہلاک ‘ ایک شدید زخمی

برن: سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے لاشیں ملنے کے بعد تحقیقات کے لیے جائے وقوع کو سیل کررکھا ہے

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئس شہر مونٹریکس میں جھیل کے کنارے 7منزلہ رہایشی عمارت سے گر کر 4افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ پانچویں شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ چاروں افراد کی لاشیں عمارت کے باہر پائی گئی تھیں۔ مونٹریکس بکولک جھیل کے کنارے شہرہے ،جو سیاحتی مقام کے طور پر مشہور ہے ۔ پولیس نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ متاثرین سوئس شہری تھے یا غیر ملکی۔واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس اور ہنگامی ٹیموں نے جائے وقوع کو سفید خیمے لگاکر سیل کردیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں