ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا میں سیاسی بحران سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے‘ ترکی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ہر اقدام سے پرہیز کرے جو کسی نئے تنازع کا سبب بن سکتا ہو۔ انقرہ نے لیبیا کے حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں جمہوری عمل کی پیروی کریں۔ ترکی نے یہ بیان لیبیا میں ایگزیکٹیو پاور کنٹرول سے متعلق پائے جانے والے تنازع کے پس منظر میں دیا ہے۔ لیبیا میں گزشتہ برس دسمبر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق الیکشن نہ کرائے جانے کے باعث سیاسی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ ان انتخابات کو ملک میں کئی برسوں سے پائی جانے والی سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے امن عمل کا کلیدی حصہ سمجھا جا رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں