ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گردافغانستان میں ہلاک

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد عبدالوہاب افغانستان میں مارا گیا، دہشت گرد کو 22 مارچ صبح ساڑھے 10 بجے 2
نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ مارا جانے والا دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان، عرف حکیم صالح، عرف خوشی محمد، عرف خانہ بدوش قندھار کے نام سے تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک کا بنیادی طور پر تعلق لشکر جھنگوی عثمان سیف اللہ کْرد گروپ سے تھا اور وہ پورے ملک اور بالخصوص سندھ میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا، اگست 2020 میں اس نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت وہ کالعدم ٹی ٹی پی سندھ کا امیر تھا اور سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گروں کی لسٹ ریڈبک میں شامل تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں