ماسکو: روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی نائب وزیراعظم ارینا ویریشچک نے اپنے ایک بیان میں کہا دونوں اطراف کے دس دس جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بحیرہ اسود میں اوڈیسا کے قریب ڈوبنے والے روسی بحری جہاز سے بچائے گئے گیارہ روسی ملاح واپس بھیج دیے گئے ہیں۔
اس کے بدلے ماسکو کے زیر حراست انیس یوکرینی ملاحوں کو بھی یوکرین روانہ کر دیا گیا ہے۔ کریملن کی جانب سے بھی گزشتہ شب جنگی قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کی گئی۔
