ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیون اسمتھ انجری کے سبب پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

لاہور: آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیون اسمتھ کہنی کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگرچہ ان کی تکلیف معمولی نوعیت کی ہے مگر آئندہ 18 ماہ کی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا جا رہا ہے اور متبادل کے طور پر مچل سویپسن کو وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

صرف ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کیے جانے والے لیگ اسپنر کی خدمات پاکستان میں سلو پجز کے پیش نظر حاصل کی گئی ہیں کیونکہ اسمتھ کا خلا پر کرنے والے بیٹرز پہلے ہی موجود ہیں۔

اس سے قبل، کین رچرڈسن بھی انجری کے باعث سیریز س باہر ہوگئے تھے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں