ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ سپر لیگ فٹبال :حیدرآباد ٹائیگر نے بینظیرآباد لائنز کو شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام سندھ سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد ٹائیگر نے بینظیر آباد لائنز کو ایک گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے محمد سمیع نے69 ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔ نویں میچ میں لیاری فائٹرز اور سکھر ڈولفن کی ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکی میچ ڈرا ہوگیا۔ لیاری فائٹرز 5 پوائنٹ کے ساتھ گروپ A میں فرسٹ پوزیشن پر ہے۔ علاوہ ازیں سکھر ڈولفن کے ہیڈ کوچ گوہر زمان کو ریفری سے تکرار کرنے پر یلو کارڈ دکھایا گیا۔ دریں اثناء لیاری فائٹرز کے اونر سینیٹر یوسف بلوچ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گرائونڈ میں موجود تھے۔ گرائونڈ میں شائقین کیلئے لیاری کا مقبول بلوچ کلچرل ڈانس بھی پیش کیا گیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں