کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ اگر نمبرگیمز پورے ہیں تو میدان میں آئیں نکالنے والے باتیں نہیں کرتے وہ اسمبلی پہنچ کر کاغذات جمع کرتے ہیں،
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہر رکن صوبائی اسمبلی کا حق ہے کہ وہ وزارت اعلی کیلئے بھاگ دوڑ کریں جس کے نمبرز پورے وہ وزیراعلی بن جاتاہے، وزارت اعلیٰ کی کرسی بڑی بے وفاہے آج تک کسی کے ساتھ وفا نہیں کی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جام کمال قابل احترام لیکن اپنے دور اقتدار میں ہماری پی ایس ڈی پی روند ڈالی ہم انتقامی سیاست پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ایک دن ہوں یا 10دن عوام کی ریلیف کیلئے کوششیں کریںگے
ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک میں بلوچستان کا 25فیصد حصہ بہت بڑی کامیابی ہے، کسی کا منصوبہ نہیں نکالاجائے گا، تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام اولین ترجیح ہے، امن وامان برقراررکھنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
