وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری سمری تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جا سکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتا ہوں۔
جیو نیوز کے مطابق کمالیہ جلسہ کے بعد وزیراعظم عمران، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے اور اس حوالے سے پیر کی شام 4 بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
جیو نیوز نے پنجاب اسمبلی dissolve کرنے کی سمری کے بارے ایک خبر دی ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ غلط خبر ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 26, 2022
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں اس خبر کو غلط قرار دیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ جیو نیوز نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کے بارے ایک خبر دی ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ غلط خبر ہے۔