ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے انتخابات مکمل

بٹ خیلہ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے انتخابات مکمل ہوئے ، سعید اللہ خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ وقار احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، فنانس سیکریٹری کے عہدہ پر ضیا الرحمان ایڈوکیٹ نے مسلسل بارویں مرتبہ منتخب ہوکر منفرد اعزاز حاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کی سالانہ انتخابات بارروم ملاکنڈ میں اجمل خان ایڈوکیٹ اور سجاد خان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں مجموعی طور پر 108 ممبران نے حق رائے کا استعمال کیا ، الیکشن کمیٹی نتائج کے مطابق سعید اللہ خان ایڈوکیٹ نے 54 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے ، جبکہ ان کے مد مقابل افتخار خان یوسفزئی نے 51 ووٹ حاصل کرکے تین ووٹ سے شکست کھائی، اسی طرح محسن نیاز ایڈوکیٹ نے 56 ووٹ لے کر نائب صدر ، وقار احمد ایڈوکیٹ نے 62 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری ، وقار احمد جونئیر نے 68 ووٹ لے کر جائنٹ سیکرٹری ، ضیا الرحمان ایڈوکیٹ نے 61 ووٹ لے کر مسلسل بارویں مرتبہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے، قیصر خان ایڈوکیٹ نے سب سے زیادہ 86 ووٹ لے کر لائبریرین منتخب ہوئے ، جبکہ پریس سیکرٹری کے عہدہ پر شاہ فیصل پہلے بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں