ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین میں تھیٹر پر روسی حملے میں 300 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کیف/ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک تھیٹرپرروسی بمباری سے 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی بمباری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزارسے زائد خواتین،بچوں اور مردوں نے حملے سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی تھی۔ماریوپول اس وقت یوکرین کے باقی حصوں سے کٹا ہوا ہے۔ روسی محاصرے کے باعث شہرمیں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہے۔ادھر یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ روسی حکام نے اپنے فوجیوں کو 9 مئی تک جنگ ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کا اعلان کیاہے ۔روسی وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ امریکہ کی جانب سے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں ہم امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال رہے ہیں۔ روس نے جوابی اقدام کرتے ہوئے حریف مغربی ممالک کو فنڈز کی منتقلی پر پابندیاں عاید کر دی ہیں۔

The post یوکرین میں تھیٹر پر روسی حملے میں 300 افراد کی ہلاکت کا خدشہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں