ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی درندگی ، فلسطینی نوجوان پر مشین گن خالی کردی

مقبوضہ بیت المقدس: نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 19سالہ نادر کا جنازہ

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کرکے فلسطینی نوجوان پر مشین گن خالی کردی۔ اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبارہارٹز نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں 19سالہ نادر کی شہاد ت کے واقعے کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اخبار نے شہید فلسطینی بچے کی شہادت کے مناظر کو خوفناک قرار دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہتے نادر کے جسم میں 12 گولیاں ماری گئیں،جس جس کے نتیجے میں اس جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی کارروائی کا کوئی جواز نہیں تھا۔ بچے جب گولیاں ماری گئیں تو وہ نہتا تھا اور فوج کی فائرنگ سے بھاگنے کی کوشش کررہا۔ صرف اتنی سی بات پر اسے بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور جبل مکبر سے ایک خاتون اور 2نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض پولیس نے نجویٰ عدنان نامی خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک باب حطہ سے نکل رہی تھی اور اسے قشلہ پولیس اسٹیشن لے گئی۔ نجویٰ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے جبل مکبرسے نوجوان کو بھی وحشیانہ حملہ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔ اسرائیلی فورسز نے نوجوان کو گرفتاری کے دوران بری طرح مارا پیٹا ۔ قلنسوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمر عودہ پر 6ماہ تک قبل اول میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں