ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: 5 روز میں پٹرول کی قیمتوں میں 4بار اضافہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5روز کے دوران 4بار اضافہ کردیا گیا۔ حال ہی میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا ہے ۔ بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔ حکومت نے 4ماہ سے پٹرول کی قیمتوں پر نظر ثانی کے عمل کو منجمد کررکھا تھا،تاہم اس کے بحال ہوتے ہی مودی سرکار نے عوام کے ہوش اڑادیے ہیں۔ بھارت کی ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہیں ۔ اس وقت سب سے زیادہ ممبئی میں 112 روپے 51 پیسے ، جب کہ سب سے کم 97.81 روپے نئی دہلی میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں