ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ سپر لیگ فٹبال ،لاڑکانہ لیوپرڈ نے میرپورخاص ایگلز کو ہرا دیا

کراچی : پاکستان سپر لیگ، پیپلزفٹبال اسٹیڈیم لیاری میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی گول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام سندھ سپر لیگ کے دسواں میچ لاڑکانہ لیوپرڈ اور میرپورخاص ایگلز کے درمیان کھیلا گیا جو کہ لاڑکانہ لیوپرڈ نے 2-1 سے جیت لیا۔ میرپورخاص ایگلز کے محمد ریاض نے 35 ویں منٹ پر گول اسکور کیا جبکہ لاڑکانہ لیوپرڈ کی طرف سے احسان اللہ نے دوسرے ہاف میں 50 ویں اور 84 ویں منٹ میں 2 گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ گیارہواں میچ کورنگی چیلنجز اور ویسٹ یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کورنگی چیلنجز نے 3-1 سے جیت لیا۔ ویسٹ یونائیٹڈ کے شعیب مبروک نے 45+2 ویں منٹ میں گول اسکور کیا دوسری جانب کورنگی چیلنجز کے حافظ محمد حسان نے 7 ویں منٹ میں گول اسکور کیا اور شاہ جہان نے 70 ویں اور 90+7 ویں منٹ میں 2 گول اسکور کیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں