ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ملک میں انتشار پھیلانے کیلیے وزیر اعظم نے اسرائیل کی لابی سے پیسے لیے”

بدوملہی:مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریڑی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کا آج بحیثیت وزیر اعظم آخری عوامی جلسہ ہے آپ وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے سے پہلے قوم کو ان سوالوں کا جواب دیں 4 سالوں میں ایک کروڑ نوکریوں دینے کا وعدہ کیا تھا 4 سالوں میں 80 لاکھ نوکریاں تو دے دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قوم آپ سے پوچھنا چاہتی ہے کہ ن لیگ کے 5 سالوں کی اوسط 5 فی صد تھی آپ کے 4 سالوں اوسط 2 فیصد کیوں ہو گئی ہے آپ نے معیشت کا کریش کیسے کیا؟

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ 20 ہزار ارب کے نئے قرضوں کا بوجھ اس قوم پر چڑھایا ان قرضوں کے عوض آپ نے کونسا نیا منصوبہ بنایا الیکشن کمیشن آپ سے فارن فنڈنگ کا جواب مانگ رہا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے آپ نے بھارت اور اسرائیل کی لابی سے بھی پیسے لئے اور اس پیسے سے آپ نے ملک کے اندر انتشار پھیلایا آپ کی غیر ملکی اکاونٹ اور فنڈنگ تو پکڑی جا چکی ہے الٹا چور مچائے شور۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران نیازی صاحب آج آپ اپنے آخری جلسے میں توشہ خانہ کیس کے تحت غیر ملکی تحفوں کا حساب دیکر جائیں گے آپ ہی ہمیں سنایا کرتے تھے کہ ریاست مدینہ میں خلیفہ وقت سے ایک شہری پوچھ سکتا ہے کہ ہمارے حصے میں تو ایک چادر آئی ہے آپ کا لباس دو چادروں سے کیسے بنا ہے؟

احسن اقبال نے کہا کہ آج حکومت کے ایک اتحادی نے حکومت کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے حکومت کے دیگر اتحادی بھی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے اب اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت ڈوب چکی ہے وہ رخصت ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں