ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانتھا کمارا قتل کیس: 24 گواہوں کے بیان پر جرح مکمل

لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں گوجرانوالا کی انسداد دہشت گری عدالت نے مزید 2 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی، عدالت میں اب تک 24 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ عدالت نے دیگر گواہوں پر جرح کیلیے 28 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔ انسدادد ہشت گردی عدالت گوجرانوالا کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سری لنکن شہری قتل کیس کی سماعت کی، اسپشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو سمیت 5 پراسیکیوٹر مقدمے میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں بالغ اور نابالغ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کروائے۔ حافظ اصغر علی پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے چالان میں 80 بالغ ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ دوسرے چالان میں 9 نابالغ ملزمان کو پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا گیا جبکہ واقعے کی وڈیوز اور ڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا۔ پریانتھا کمارا قتل کیس میں ڈی این اے شواہد، چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں