ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمنی حوثیوں کا تین دن کے لیے سعودی عرب پرحملے معطل کرنے کااعلان

صنعائ:یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پرمیزائل اور ڈرون حملے تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں نے اپنے امن اقدام میں کہا کہ اگر عرب اتحاد نے فضائی حملے بند کردیے اور بندرگاہوں پر عاید پابندیاں ختم کردیں تو یہ ایک پائیدارفیصلہ ہوسکتا ہے۔

حوثیوں کے سیاسی دفتر کے سربراہ مہدی المشاط نے ٹیلی ویژن پرنشرہونے والی تقریر میں کہا کہ اس گروپ نے یمن میں گیس پیدا کرنے والے علاقے مآرب میں زمینی جارحانہ کارروائیوں کوبھی تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مشاط نے کہا کہ حوثی گروپ یمنی صدرعبدربہ منصور ہادی کے بھائی سمیت تمام قیدیوں کو رہا کرنے کوتیار ہے۔

The post یمنی حوثیوں کا تین دن کے لیے سعودی عرب پرحملے معطل کرنے کااعلان appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں