ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،عثمان خواجہ

سڈنی(جسارت نیوز)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔عثمان خواجہ نے پوسٹ میں سیریز کے کچھ یادگار لمحات بھی شیئر کیے اور لکھا کہ یہ سیریز ہم سے بڑی تھی، ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ ہمیں کرکٹ کی پرواہ ہے اور اس کھیل کو جس سے ہم محبت کرتے ہیں، بڑھانے میں مدد کریں گے۔آسٹریلوی بیٹر نے مزید لکھا کہ کھیل کے میدان کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں کے درمیان جس دوستی اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا، اس کا تجربہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جس نے ہمیں کھیل کے دوران مشکل میں ڈالا، مجھے یقین ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔ساتھ ہی کرکٹر نے سیریز کے دوران تمام یادوں اور مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں