ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹ بال چمپئن شپ، خواتین نے سندھ کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد ( جسارت نیوز ) بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ میں مردوں ٹائٹل پنجاب اور خواتین کا سندھ نے جیت لیا ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر ایس ایم انعام الحق مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، ریجنل اسپورٹس کوآرڈینیٹر سٹی سکول اصغر انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی محمد واصف،گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طاہر حمید کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی گئی بین الصوبائی نیٹ بال چمپئین شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پنجاب نے کامیابی حاصل کی جبکہ سندھ اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ مردوں کے فائنل میچ میں پنجاب نے سندھ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 26-24 گول سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں