ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلیٹی اسٹور پر فی خاندان 5 ہزار تک سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان میں خریداری کے لیے فی خاندان 3 تا 5 ہزار روپے سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکیج سے متعلق خریداری کے لیے سسبڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فی خاندان سبسڈی کی حد 3 ہزار یا 5 ہزار روپے مقرر کردی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط عائد کی جائے گی، خریداری کے لیے سبسڈی کی حد سے متعلق تجاویز کو جلد فائنل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں